۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصویری رپورٹ|ہندوستانی حفّاظ قرآن کی  قم میں تکریم

حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ میں قرآنی خدمات کی سخت ضرورت ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کلام خداوند عالم سے انس اور محبت کے اظہار اور ہندوستانی حفّاظ اور قرّاء کے اعزاز اور تکریم کے لیے انڈین اسلامک اسٹوڈنٹ کے زیر اہتمام مدرسۂ القائم قم المقدسہ میں  محفل انس با قرآن  کا انعقاد ہوا ،جس میں حافظین و قرّاء کی خدمت میں انکی بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے گیے؛محفل کی ابتدا نونہالان قرانی کی ہمخوانی سے ہوئی اسکے بعد قاریان قرآن اور شعرائے قرآنی نے اپنی تلاوت اور اشعار سے محفل کو مزین کیا۔

 اس محفل میں ہندوستان کی دو مشہور و معروف شخصیات مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید سعید اختر رضوی اور مرحوم علامہ سید ذیشان حیدر جوادی کا انکی قرآنی خدمات کے سلسلے میں تذکرہ کرتے ہوے انکے لواحقین کی خدمت میں لوح سپاس پیش کیا گیا صدر انجمن حجت الاسلام ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ میں قرآنی خدمات کی سخت ضرورت ہے جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور انشاء اللہ ہر 3 مہینے پر اس قسم کی محفل قرآنی کا انعقاد کیا جائے گا جس سے حفاظ اور قاریان قرآن کی مزید حوصلہ افزائی ہو سکے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے حفظ قرآن پر طلباء کو مزید کام کرنے کی تلقین کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .